نئی دہلی، 25 جولائی (یو این آئی) آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ اور پیکیج دینے کے مطالبے کے سلسلے میں کانگریس نے آج راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے وقفے طعام کے بعد تین بار ملتوی ہونے کے بعد ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ۔
وقفہ طعام کے بعد ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر ڈپٹی چیئرمین پی جے کورین نے ایفورسٹشین فنڈ ترمیمی بل 2016 (كیمپا) پر بحث
کا آغاز کرانا چاہا تو کانگریس کے ارکان نے سخت اعتراض کرتے ہوئے پہلے آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے معاملے پر بحث ہونی چاہئے۔
ایوان میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر آنند شرما نے کہا کہ گذشتہ جمعہ کو جب کانگریس کے کے وی پی رام چندر راؤ نے جب آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کا بل پیش کرنے کی کوشش کی تو بینچ نے ہنگامہ کرکے ایوان کی کارروائی ملتوی کرا دی